پاکستان کا ایران کیساتھ چار سرحدی مارکیٹیں قائم کرنے کا فیصلہ

زاہدان، ارنا - پاکستانی صوبے بلوچستان کے چیف کلکٹر کسٹم نے کہا ہے کہ پاکستان نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مل کر مشترکہ سرحد پر چار مارکیٹیں قائم کی جائیں.

یہ بات "رضا بلوچ" نے ایرانی شہر زاہدان میں پاک ایران سرحدی تجارتی کمیشن کے ساتویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس دو روزہ نشست میں دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تجارت کے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔
ان کے مطابق، یہ مارکیٹیں ایران سے ملحقہ پاکستان کے سرحدی علاقے تفتان، پنجگور، مند اور گبد میں قائم کی جائیں گی جو ایرانی علاقے میرجاوہ، کہک سراوان، پشین اور ریمدان سے ملیں گی.
بلوچ نے کہا کہ اس مارکیٹوں کے قیام کا مقصد سرحدی شہریوں کی معیشت کی سہولیات کی فراہمی اور تجارتی تبادلات ہے۔
پاک ایران سرحدی تجارتی کمیٹی کے ساتویں اجلاس کا جمعرات کے روز ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر زاہدان میں آغاز کیا گیا۔
اس اجلاس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تجارتی، تاجروں، نقل و حمل، کسٹم اور قونصلر امور اور ویزے کے مسائل کے جائزہ اور حل کرنا تھا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 9 =