30 نومبر، 2019 11:35 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83574222
0 Persons
چھ دیگر یورپی ممالک کو انسٹیکس میں شامل کردیا گیا

تہران، ارنا - بیلجیم ، ڈنمارک ، سویڈن ، فن لینڈ ، ناروے اور ہالینڈ نے ایک مشترکہ بیان میں جوہری معاہدے کی حمایت میں ایران کیلئے یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام انسٹیکس میں شمولیت پر دلچسبی کا اظہار کیا۔

اس چھ یورپی ممالک نے جمعہ کے روز اپنے مشترکہ بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ عالمی طاقتوں کے درمیان دستخط ہونے والے جوہری معاہدے کے تحفظ اور اس کے مکمل نفاذ پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران جوہری معاہدے کی تصدیق کی ہے اور یہ معاہدہ جوہری ہتھیار کے عدم پھیلاؤ اور علاقائی استحکام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
بیلجیم ، ڈنمارک ، سویڈن ، فن لینڈ ، ناروے اور ہالینڈ نے اعلان کردیا کہ یورپ کی جوہری معاہدے کی حمایت اور اس کے معیشتی حصے کے نفاذ کی مبنی پر ایران کیلئے یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام انسٹیکس میں شامل ہوں گے اور اسے ہر ملک میں اندرونی قانون کے عمل کے بعد مکمل کیا جائے گا۔
اس چھ ملکوں نے یورپ کی بدعہدی کو نظرانداز کرنے کے ساتھ جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کی مبنی پر اسلامی جمہوریہ ایران سے اس معاہدے کے مکمل نفاذ کا مطالبہ کیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام کا مقصد جسے انسٹیکس INSTEX میکنزم کا نام دیا گیا ہے، ایران مخالف امریکی پابندیوں کو بائی پاس کرنا ہے، اس کا اہم کام ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کی حمایت کرنا ہے.
یورپ کے مخصوص مالیاتی چینل کا مرکزی دفتر پیرس میں ہے اور یہ تجارتی تبادلے کے سازوسامان کا مخفف ہے.
تینوں یورپی ممالک انسٹیکس میکنزم کے حصہ دار ہیں اور ایک نامور جرمن بینکر اس کی قیادت کررہے ہیں. مگر یورپ نے اب تک کوئی مناسب اقدام نہیں اٹھایا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 9 =