ایران، عالمی پانیوں میں اپنے پانچ ہزار بحری جہازوں کا محافظ

مشہد، ارنا - ایرانی آرمی کے ایک سنئیر کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی معیشت کے تحفظ کے لئے خلیج عدن اور باب المندب سے لے کر بحیرہ احمر تک پانچ ہزار ایرانی تجارتی اور تیل بردار بحری جہازوں کا محافظ ہے.

یہ بات ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر کے ایڈمیرل "حبیب اللہ سیاری" نے گزشتہ روز شہر مشہد میں نماز جمعہ کے خطبات سے پہلے آرمی نیوی کے قومی دن کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فی الحال سمندری حدود میں 2500 کلومیٹر تک ملک کی سمندری سیکوریٹی فراہم کی گئی ہے۔
سیاری نے کہا کہ ملکی برآمدات اور درآمدات کا 90 فیصد سمندروں کے ذریعہ فراہم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پانی سرحدیں سمیت سومالی اور خلیج عدن میں سمندری قزاقی اور معاشی دہشتگردی کی مبنی پر ملکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کو روکنے کے لئے بحری فوج کی موجودگی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج بحیرہ کیسپین، خلیج فارس، بحیرہ عمان اور بحر ہند کے شمالی علاقے میں بحری فوج اور سپاہ پاسداران ایک ساتھ مل کر دشمن اور عالمی استکبار کو خوفزدہ کرتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 12 =