ایران جنوری میں ملکی ساختہ بحری جنگی جہاز «دنا» کی رونمائی کرے گا

تہران، ارنا - ایران کے امیرالبحر نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کو ناقابل تسخیر بنایا گیا اور اس حوالے سے ہم جنوری تک ملکی ساختہ نئے بحری جنگی جہاز «دنا» کی رونمائی کریں گے.

یہ بات ایڈمیرل "حسین خانزادی" نے جمعہ کے روز ایرانی دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے آرمی نیوی کے قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملکی معیشتی کی سلامتی کی فراہمی کے لئے بحر ہند، خلیج عدن، بحر احمر اور دنیا کے تمام آزاد پانیوں میں سمندری قزاقی اور دہشتگردی سے مقابلہ کیا۔
ایڈمیرل خانزادی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بحری ساز و سامان نے دشمن پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کردیا تا کہ دشمن کے بیڑے ہماری سرحدوں سے 700 کیلومیٹر دوری پر واقع ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں سے اب تک 64 ایرانی بحری جہازوں کو عالمی پانیوں میں بھیج دیا گیا ہے اور اب سمندری فوج کا بیڑہ 64 بھی بحر احمر میں ہمارے آئل ٹینکڑوں کی سلامتی کو فراہم کر رہے ہیں۔
ایرانی امیرالبحر نے کہا کہ فاتح نامی ایرانی آبدوز کو گزشتہ سال جنوبی صوبے ہرمزگان کے شہر بندرعباس میں ایرانی بحریہ کے بیڑے میں شامل کردیا گیا ہے.
انہوں نے کہا کہ ہم جلد ملکی ساختہ بحری جنگی جہاز "دنا اور صبا"، "سیمرغ" ڈرون جو طویل فاصلے پر دشمن کی معلومات کا مشاہدہ اور بحریہ کو معلومات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کی رونمائی کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 13 =