29 نومبر، 2019 12:53 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83573292
0 Persons
جوہر معاہدے کو بچانے کی امیدیں اب بھی باقی ہیں: ایران

تہران، ارنا – نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ ابھی بھی جوہری معاہدے کو بچانے کے لئے امیدیں باقی ہیں مگر یہ مسئلہ یورپ کے وعدوں کی پابندی پر منحصر ہے۔

یہ بات "سید عباس عراقچی" نے گزشتہ روز ہالینڈ کی "این آر سی" اخبار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ یورپ کو ایران جوہری معاہدے جن کے قائدین اس کے تحفظ اور تسلسل پر زور دے رہے ہیں، کو بچانے کے لئے کوشش کرنا ہوگا۔
عراقچی نے اس بات پر زور دیا کہ جوہری معاہدے کو نازک صورتحال کا شکار ہے اور اس معاہدے کے وعدوں پر عمل کرنے کا نتیجہ بڑھتی ہوئی پابندیاں تھے۔
انہوں نے کہا کہ اگر دوسرے فریقین اپنے وعدوں پر قائم نہ رہیں ہم بھی اپنے رویے کو بدل کریں گے۔
انہوں نے جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے تباہ کن نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی اس سے انکار نہیں کرسکتا کہ ان پابندیوں سے ہمیں زیادہ قیمت نہیں اٹھانا پڑی۔
نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر دوسرے فریقین اپنے وعدوں پر مکمل عمل کریں تو جوہری معاہدے کو بچا لیا جا سکتا ہے، اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی دیانتداری کا ثابت کردیا ہے اب وہ اس پر قائم رہیں، ہم نے اپنے جوہری منصوبوں کو محدود کرنے کا منظور کرلیا۔
انہوں نے امریکی یک طرفہ پالیسیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پابندیوں کا شکار ہیں اور ان سے بچنے کے لئے عملی اقدامات اٹھانا جانا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی جوہری معاہدے اور اپنے میزائل پروگرام پر از سر نو مذاکرات نہیں کریں گے کیونکہ یہ میزائل ہماری سیکورٹی کے لئے ضروری ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 0 =