28 نومبر، 2019 7:44 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83572956
0 Persons
نجف قونصل خانے پر حملہ، عراق نے ایران سے معافی مانگ لی

تہران، ارنا - عراق کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں گزشتہ دنوں نجف الاشرف میں ایرانی قونصل خانے پر شرپسندوں کی دراندازی پر حکومت عراق کی جانب سے معافی مانگ لی ہے.

"محمد علی حکیم" نے جمعرات کے روز ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران نجف اشرف میں قونصل جنرل پر حملے اور آگ لگانے کے لئے معافی مانگ لی۔
انہوں نے کہا کہ عراق میں قائم مختلف ممالک سمیت اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتی مقامات کے تحفظ ہماری اہم ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ، حملہ آوروں نے بدھ کے روزعراق کے شہر نجف اشرف میں قائم ایرانی قونصل جنرل پرحملہ اور اس میں آگ لگا دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 2 =