ایران سے تعلقات میں اضافہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے: عمران خان

اسلام آباد، ارنا - وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں اضافہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے لئے اہم کامیابی ہے.

یہ بات "عمران خان" نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں افریقی ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات کو بڑھانا ہماری حکومت کی اہم سفارتی کامیابی ہے.
عمران خان نے کہا کہ ہمیں ایک آزاد خارجہ پالیسی پر عمل کرنا ہوگا تا کہ ماضی ماضی کی طرح کوئی ملک اپنے مخصوص مفادات کے لئے ہمارا استعمال نہ کرے.
انہوں نے کہا کہ ماضی میں افغانستان سے متعلق پاکستان نے امریکہ کا ساتھ دیا جو ایک تباہ کن جنگ ثابت ہوا، جبکہ دوسروں نے ہم پر دھوکہ دہی اور ڈبل گیم کھیلنے کا الزام بھی لگیا ہے، لیکن اب پاکستان کسی مسئلے میں فریق بننے کے بجائے اب مفاہمت اور ثالثی کی راہ پر گامزن ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 2 =