پاک ایران سرحدی تجارتی کمیٹی، زاہدان میں ساتویں اجلاس کا آغاز

زاہدان، ارنا – پاک ایران سرحدی تجارتی کمیٹی کے ساتویں اجلاس کا جمعرات کے روز ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر زاہدان میں آغاز کیا گیا۔

اس اجلاس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تجارتی، تاجروں، نقل و حمل، کسٹم اور قونصلر امور اور ویزے کے مسائل کے جائزہ اور حل کرنا ہے۔
فریقین اس اجلاس کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات، تجارتی وفود کے تبادلے، سرمایہ کاروں کو راغب  کرنا اور مشترکہ صنعتی فاؤنڈیشن کے قیام پر تبادلہ خیال کریں گے۔
منعقدہ اجلاس میں نقل و حمل، کسٹم اور بینکنگ ، ریلوے لائن ، تجارت ، ماہی گیری اور زراعت جیسی مخصوص نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا اور اس کے بعد فریقین باہمی معاہدے پر دستخط کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق، پاک ایران سرحدی تجارتی کمیٹی کے چھٹویں اجلاس کا گزشتہ سال پاکستان کے شہر کویٹہ میں انعقاد کیا گیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 4 =