نجف میں قونصل خانے پر حملہ، عراق حملہ آوروں کیخلاف سخت ایکشن لے: ایران

تہران، ارنا - ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے نجف اشرف میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عراقی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حملہ آروں کے خلاف بروقت اور سخت ایکشن لیں.

"سید عباس موسوی" نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں عراق کے شہر نجف اشرف میں قائم ایرانی قونصل جنرل پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے عراق سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ذمہ دارانہ رویہ اپنائے.
انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت سفارتی مقامات کے تحفظ کی ذمہ دار ہے اور ایران میں تعینات عراقی سفیر اس حملے پر طلبی ہوئی اور اس حوالے سے شدید احتجاج کیا گیا.
تفصیلات کے مطابق، ، حملہ آوروں نے بدھ کے روزعراق کے شہر نجف اشرف میں قائم ایرانی قونصل جنرل پرحملہ اور اس میں آگ لگا دیا۔
 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =