27 نومبر، 2019 8:27 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83571992
1 Persons
ایرانی قوم دشمنوں کے سامنے نہیں جھکے گی: صدر روحانی

تبریز، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے ملک کے خلاف جاری دشمنوں کی سازشوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری قوم ان شیطانی عزائم کے سامنے ہرگز نہیں جھکے گی.

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایرانی قوم دشمنوں کی سازشوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی منزل کی جانب گامزن رہے گی.

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز ملک کے شمالی صوبے مشرقی آذربائیجان کے ایک روزہ دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صدرروحانی نے مزید کہا کہ آذربائیجان کے عوام نے کبھی بھی دشمنوں کو کامیاب ہونے کی اجازت نہیں دی ہے اور اپنی آزادی اور وقار کو محفوظ رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سفر کا مقصد زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور لوگوں کو خدمات کی سہولیات فراہم کرنے پر زور دینے کا تھا۔

صدر روحانی نے کہا کہ ایرانی حکومت، زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھتی ہے اور مکانات کی تباہی کی وجہ سے ان کو مشکلات کا سامنے کرنے میں مدد دینے کا وعدہ کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

انہوں نے دستجرد کے عوام سے وعدہ کیا کہ حکومت تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نو کے تمام اخراجات ادا کرکے ان کی مدد کرے گی۔

صدر روحانی نے ارومیہ جھیل کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت، ارومیہ جھیل کو سیاحت اور علاج کے مرکز میں تبدیل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ارومیہ جھیل کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے سنجیدگی سے عمل کیا جائے گا۔

انہوں نے دریائے ارس میں آرمینیا صنعتی کوڑے دان کی وجہ س ہونے والی آلودگی کے بارے میں کہ ایران، آرمینیا اور دیگر ہمسایہ ممالک کی وجہ سے ہونے والی آلودگی اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔

 ایرانی صدر نے مزید کہا کہ حال ہی میں دونوں ممالک کی وزارت توانائی کے مابین ایک معاہدہ طے پایا گیا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ آرمینیائی وزیراعظم نے آلودگی کو دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا وعدہ کیا ہے۔

 صدر روحانی نے یوریشین یونین کیساتھ طے پانے والے تجارتی معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ہمسایہ ممالک کے مابین سیاسی اور معاشی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے میدان تیار کردیئے گئے ہیں۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ صدر روحانی بدھ کی صبح مشرقی آذربایجان کے صوبائی دارالحکومت تبریز کے دورے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے صنعتی، صحت اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

واضح رہے کہ پچھلے چار سالوں کے دوران، یہ صدر روحانی کے صوبے مشرقی آذربایجان کا پانچواں دورہ ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 13 =