27 نومبر، 2019 7:06 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83571917
0 Persons
عالمی ووشو فیڈریشن میں 3 ایرانی نمائندوں کی شمولیت

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے 3 نمائندے، ووشو ورلڈ فیڈریشن کی مختلف کمیٹیوں میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق، ورلڈ فیڈریشن کی چیئرمین شپ میں ہونے والی تبدیلیوں اور بورڈ ممبران کی تقرری کے بعد ورلڈ فیڈریشن کی مختلف کمیٹیوں کے ممبروں کا تعین بھی کیا گیا۔

ہونے والی تبدیلیوں کی بنا پر ایران سے "محمد رضا پورغلامی نژاد" ایک بار پھرعالمی تکنیکی کمیٹی کے ممبر بن گئے۔

اس کے علاوہ "حسین اوجاقی" کو ورلڈ ایتھلیٹکس کمیٹی میں دوبارہ بحال کردیا گیا اور خاتون ایرانی نمائندہ "زہرا اجاقی" بھی ویمن فیڈریشن کمیٹی کی ممبر بن گئیں۔

اس سے قبل ایران سے"امیر عباس لشکری" ورلڈ میڈیکل کمیٹی کے چیئرمین مقرر ہوگئے تھے۔

ایران کے ووشو فیڈریشن کے صدر "مہدی علی نژاد" بھی عالمی شانگھای مقابلوں کے دوران ورلڈ فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر بھی بن گئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 10 =