27 نومبر، 2019 6:35 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83571887
0 Persons
ایران میں خواتین کی ترقی مثالی ہے: خاتون نائب صدر

تہران، ارنا - نائب خاتون ایرانی صدر برائے امور خاندان اور خواتین نے کہا ہے کہ آج وطن عزیز ایران میں خواتین کی ترقی حقوقِ نسواں کی فراہمی اور ان کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے مثالی ہے.

ان خیالات کا اظہار "معصومہ ابتکار" نے تھائی لینڈ میں ایشیائی خواتین کی ترقی سے متعلق منعقدہ بین الاقوامی اجلاس کے موقع پر کیا۔

انہوں نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران میں خواتین کی ترقی کیلئے ہونے والی کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 1976ء سے اب تک خواتین کی خواندگی کی شرح 34 فیصد سے بڑھ کر 89 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ابتکار نے مزید کہا کہ 1976ء میں خواتین کے 38 فیصد کا حصہ ناخواندہ تھا جبکہ رواں سال کے دوران صرف دور دراز گاؤں میں تقریبا 2 فیصد ایرانی لڑکیاں اسکول چھوڑ چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے تعلیمی حصول کے رجحان میں قابل قدر پیشرفت نظرآتی ہے اور حالیہ برسوں میں یونیورسٹیوں میں لڑکیوں اور لڑکوں کے داخلے کا تناسب 60 بمقابلے 40 فیصد کا ہے۔

خاتون نائب ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران نے گزشتہ 4 دہائیوں کے دوران 30 لاکھ پناہ گزینوں کی میزبانی کی ہے اور ان کیلئے معیاری خدمات کی فراہمی کی ہے اور یہ امداد ایک ایسے وقت سامنے میں آئی ہے جب ایران کو عالمی برادری کی طرف سے زبردست پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 9 =