جاپان اور ایرانی میڈیکل یونیورسٹی کے درمیان معاہدے پر دستخط

اراک، ارنا – ایرانی شہر اراک کی میڈیکل سائنس یونیورسٹی نے جاپان کے ساتھ باہمی تعاون کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے.

ایرانی صوبے مرکزی کے شہر اراک کی میڈیکل سائنس یونیورسٹی اور جاپان کے درمیان گزشتہ روز باہمی تعاون کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے جس معاہدے کا مقصد ایک طبی مرکز کے لیے فزیوتھیراپی کے سامان کے لیے بلامعاوضہ مالی امداد فراہم کرنا ہے.

اس یونیورسٹی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اس معاہدے کی مالی قیمت 40 ہزار یورو ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اس یادداشت پر دستخط کرنے سے ایران اور جاپان نے نہ صرف باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے بلکہ اس معاہدے نے ایرانی مارکیٹ میں جاپانی ٹیکنالوجی کے داخلے کی راہ بھی ہموار کردی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 15 =