کشیدگی کو کم کرنے کا واحد راستہ جوہری معاہدے کا مکمل نفاذ ہے: چین

بیجنگ، ارنا - چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاملے پر تناؤ کو کم کرنے کا واحد مؤثر طریقہ اسے مکمل اور مؤثر طریقے سے نافذ کرنا ہے.

یہ بات جینگ شوانگ نے گزشتہ روز بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے ملک کے نقطہ نظر سے، ایران کے جوہری مسئلے  پر کشیدگی کی کمی کا واحد مؤثر حل اسے مکمل اور مؤثر طریقے سے نافذ کرنا ہے .

چینی عہدیدار نے کہا کہ چین جوہری معاہدے کے نفاذ اور حمایت کے مقصد کے ساتھ دیگر فریقین سے براہ راست رابطے میں ہے اور اسی سلسلے میں ہم جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے آئندہ اجلاس میں شرکت کریں گے.

انہوں نے کہا کہ چین نے اس سے پہلے بارہا اعلان کہا تھا کہ ایران جوہری معاہدے کے معاشی فوائد سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

انہوں نے امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ 2015 میں طے پانے والے عالمی جوہری معاہدے سے یکطرفہ دستبرداری کی تنقید کی.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 9 =