26 نومبر، 2019 3:22 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83570117
0 Persons
ایران اور روس کا او پی سی ڈبلیو میں باہمی تعاون پر زور

تہران، ارنا – ایران اور روس کے حکام نے کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ دینے پر زور دیا.

روسی نائب وزیر صنعت 'اولگ رزیانسوف' اور نائب ایرانی وزیر خارجہ 'غلامحسین دہقانی' کے درمیان منگل کے روز ہالینڈ میں کیمیائی ہتھیاروں کے 24 ویں سالانہ کنونشن کے رکن ممالک کے اجلاس کے موقع پر ایک ملاقات ہوئی.
اس موقع میں فریقین کے درمیان اس کانفرنس کے موضوعات پر تبادلہ خیال اور کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم میں دونوں ممالک کے باہمی تعاون کے ساتھ ساتھ اس تنظیم کو کمزور ہونے سے بچانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا.
تفصیلات کے مطابق کیمیائی ہتھیاروں کے 24 ویں سالانہ کنونشن کے رکن ممالک کی کانفرنس پیر سے جمعہ تک ہالینڈ میں منعقد ہو گی.
اس کانفرنس میں او پی سی ڈبلیو تنظیم کے 193 رکن ممالک، کیمیاوی ہتھیاروں سے مقابلے کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کرتے ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 1 =