26 نومبر، 2019 1:54 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83569918
0 Persons
امریکہ، عالمی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے: ایران

تہران، ارنا - نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے قانونی اور بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے مہلک کیمیائی ہتھیاروں کی وجہ سے آج عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ بنا ہوا ہے.

یہ بات غلام حسین دہقانی نے گزشتہ روز ہالینڈ میں کیمیائی ہتھیاروں کے 24 ویں سالانہ کنونشن کے رکن ممالک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاو تنظیم سے مطالبہ کیا کہ امریکہ کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کیلئے کوشش کی جانی چاہئیے۔

اس موقع پر انہوں نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ کے پاس موجود تمام کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی عالمی ادارے کی نگرانی میں جلد ہونی چاہئے.

انہوں نے ایران پر عراق کے سابق ڈکٹیٹرصدام کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے حملوں کی 22 ویں سالگرہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے اثرات آج بھی نمایاں ہیں اور کیمیائی حملوں کے متاثرین کے لئے بین الاقوامی امداد ناکافی اور ناچیز ہے۔

غلام حسین دہقانی نے کہا کہ امریکہ دیگر ممالک کو بھی کیمیائی ہتھیار فراہم کررہا ہے جس کے نتیجے میں عالمی امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں جس کیلئے عالمی اداروں کو کیمیائی ہتھیاروں کو تباہ کرنے کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات انجام دینے چاہیں ۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ان پابندیوں جن کا شمار معاشی دہشتگردی میں ہوتا ہے، اور کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت سے متعلق بین الاقوامی کنونشن کی واضح خلاف ورزی ہے، سے مقابلہ کریں.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 4 =