ایران میں آئندہ عالمی میلہ، 39 ملکوں کی فلموں کو پیش کیا جائے گا

تہران، ارنا - اگلے ماہ دسمبر میں اسلامی جمہوریہ ایران 13ویں بین الاقوامی فلم میلے «سینمائے حقیقت» کی میزبانی کرے گا جس میں 39 ممالک کی 55 فلموں کو نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا.

تفصیلات کے مطابق، ایران میں منعقد ہونے والے عالمی فیسٹیول میں جرمنی سے آٹـھ اور فرانس سے سات فلمیں شریک ہوں گی جو دوسرے ممالک کے مقابلے میں ، ان کی تعداد سب سے زیادہ ہے.
اس میلے میں امریکہ اور اٹلی سے چھ، نیدرلینڈز ، ناروے ، لٹویا ، لتھوانیا اور قطر سے تین فلمیں بھی نمائش ہوں گی.
روس ، اسپین ، پولینڈ ، ترکی ، مصر ، سربیا ، بوسنیا ، ایسٹونیا ، افغانستان ، آسٹریا ، برطانیہ اور ہنگری کے دستاویزی فلم بنانے والے ہدایتکاروں کی دو فلمیں اس میلے میں شریک ہوں گی.
ان ممالک کے علاوہ بیلجیم ، آسٹریلیا ، جاپان ، انڈونیشیا ، سوئٹزرلینڈ ، مقدونیہ ، کمبوڈیا ، قبرص ، جمہوریہ چیک ، سویڈن ، سوڈان ، چاڈ ، ارجنٹائن ، آئرلینڈ ، گھانا ، ہنگری ، رومانیہ ، پرتگال ، کروشیا اور یوکرین بھی شرکت کریں گے.
"سنیمائے حقیقت" فلم میلہ ایشیاء ، یورپ ، امریکہ ، افریقہ اور اوقیانوسیہ سمیت دنیا کے تمام براعظموں کی فلموں کی میزبانی کرتا ہے.
13ویں عالمی دستاویزی فلم میلے "سنیما حقیقت" کا 9 سے 16 دسمبر تک ایرانی دارالحکومت تہران میں انعقاد کیا جائے گا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 1 =