ایرانی کھیلاڑیوں کی عالمی جیوجٹسو چیمپئن شپ مقابلوں میں اعلی کارکردگی

تہران، ارنا – ایرانی کھیلاڑیوں نےمتحدہ عرب امارات میں منعقدہ عالمی جیوجٹسو مقابلوں میں ایک سونے، ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا.

ایرانی کھیلاڑی "محمد حسن رستمیان" جو ایرانی جیوجٹسو فیڈریشن کے سربراہ ہیں، نے منعقدہ مقابلوں میں ایک سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا.
ایک اور ایرانی کھیلاڑی "حبیب رنجبر" نے 94 کلوگرام کے زمرے میں ایک چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا.
دوسرے ایرانی کھیلاڑیوں "مہراب افسری اور کیان علیزادہ" نے دو کانسی کے تمغے جیت لئے.
عالمی جیوجٹسو چیمپئن شپ مقابلوں کا متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں انعقاد کیا گیا جس میں 70 ممالک نے شرکت کی۔
13 کھیلاڑیوں پر مشتمل ایرانی ٹیم کے کوچ سید امیر خوشبین تھے.
سید امیر خوشبین ایشین کھیل کمیٹی کے سربراہ کے طور پر منتخب ہوگئے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 6 =