ایرانی ائیرگن شوٹنگ ٹیم، دنیا کی پہلی 5 طاقتوں میں سے ایک ہے

قم، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے تیراندازی فیڈریشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی ائیرگن شوٹنگ ٹیم، دنیا کی پہلی 5 طاقتوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی تیراندازی فیڈریشن کا 72 سال پہلے قیام عمل میں آیا لیکن اس فیڈریشن نے رواں سال کے دوران، اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

"علی داد گر" نے دنیا میں تیراندازی کے شعبے میں ایرانی قومی ٹیم کی اچھی پوزیشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک نے شوٹنگ میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے جبکہ ایران نے مختلف شعبوں میں تمام پابندیوں کے باوجود دوسرے ممالک کے نامور کھیلاڑیوں کیساتھ جدوجہد کی ہے اور بڑا فخر حاصل کیا ہے۔

انہوں نے تیراندازی کے فروغ کو اس فیڈریشن کی ترجیحات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن کی تاریخ میں پہلی بار5 قیمتی اولمپک کوٹوں کا حصول اس فیڈریشن کی ایک روشن کامیابی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ عالمی درجہ بندی کے ذریعے 4 دیگر اولمپک کوٹوں کے حصول کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

 داد گر نے کہا کہ ایرانی تیراندازوں کی اچھی کارکردگی نے تیراندازی فیڈریشن کی پوزیشن میں بہتری کا باعث بنی ہے۔

انہون نے مزید کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ ایرانی تیراندازی ٹیم کے کھیلاڑی، 2022 اولمپک مقابلوں میں 2 طلائی تمغے جیت لیں اور ایرانی تیراندازی فیڈریشن بھی اس حوالے سے کوشش کرے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 7 =