لندن میں بین الاقوامی میری ٹائم تنظیم کے اجلاس کا انعقاد، ایران کی شرکت

لندن، ارنا- بین الاقوامی میری ٹائم تنظیم کی جنرل اسمبلی کے 31 ویں اجلاس کا لندن میں انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی نمائندوں کے ایک وفد نے حصہ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس اجلاس کا 25 نومبر سے 4 دسمبر تک لندن میں انعقاد کیا جائے گا اور اس میں نائب ایرانی وزیر  برائے شہری ترقی اور ایرانی پورٹس اینڈ شپینگ اتھارٹی کے دائریکٹر مینجر "محمد راستاد" نے ایک وفد کی قیادت میں حصہ لیا ہے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ سال کے دوران سمندری نقل و حمل کے شعبے پر ایران مخالف امریکی پابندیوں کے بُرے اثرات کے رد عمل میں ایک دستاویز کا مسودہ تیار کیا اور اسے انٹرنشنل میری ٹائم آرگنایزیشن کونسل کے ممبروں کے سامنے پیش کیا تھا جس سے سوائے امریکہ کے اکثر اراکین کا اتفاق کیا۔

 ایرانی پورٹس اینڈ شپینگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر کے مطابق ایران کی جانب سے پیش کردہ دستاویز کے مندرجات پر اشارہ کیا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سمندری صنعت پر امریکی پابندیاں بین الاقوامی سمندری کنونشن کی روح کے منافی ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس کنونشن میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ رکن ممالک کو ایسے انداز میں کام کرنا چاہئے جو تجارتی شپنگ سرگرمیوں کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کریں اور سمندری ماحول اور میری ٹائم سیکورٹی کے تحفظ کو خطرات کا سامنا نہ کیا جائے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 6 =