25 نومبر، 2019 5:54 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83568805
0 Persons
پولش فلموں کی ایران میں نمائش ہوگی

تہران، ارنا-  ایرانی سینما کا آرٹ انسٹی ٹیوٹ "ہنرو تجربہ" اور اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات پولینڈ کے سفارتخانے  کے زیر اہتمام میں ایران میں پولش فلم ہفتے کا انعقاد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پولش فلم ہفتے کا دسمبر مہینے کے دوران دارالحکومت تہران سمیت ایران کے جنوب مغربی صوبوں اصفہان اور شیراز میں بھی انعقاد کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق پولش فلم ہفتے کا یکم سے 7 دسمبر تک انعقاد کیا جائے گا جس میں پولش فنکاروں کی بنائی گئی 7 فلموں کو تہران، اصفہان اور شیراز میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ پولینڈ کے ہدایت کار، پرڈیوسر اور اسکرین رائٹر "یو آنا کاس کراوزہ"، اس ایونٹ کے خصوصی مہمان ہوں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =