ایران میں شرپسندوں اور اغیار کی مداخلت کیخلاف عوام کی عظیم الشان ریلی

تہران، ارنا- ایرانی عوام نے ملک میں شرپسندوں کے حالیہ اقدامات اور اغیار کی مداخلت کیخلاف دارالحکومت تہران میں ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا اور ملک کی سلامتی کے تحفظ اور شر پسندوں کو سزا دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں حالیہ دنوں میں شرپسندوں اور ملک دشمن عناصر، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بہانے سے شرپسندانہ اقدامات کے ذریعے ملک میں کشیدگی کے باعث ہوئے جس کے رد عمل میں ایرانی عوام نے آج بروز پیر کو دارالحکومت تہران کے انقلاب اسکوائر میں ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا۔

اس ریلی میں ہرطبقے کے لوگ شریک تھے جنہوں نے ملک میں اغیار کی مداخلت اور عوامی املاک کی تباہی کو شدت سے مذمت کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں بھی ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ایرانی عوام نے دشمن عناصر اور شرپسندوں کے اقدامات کیخلاف ریلیاں نکالیں۔

ریلیوں میں شریک ایرانی عوام نے کہا کہ ان کے راستے شرپسندوں سے بالکل ہٹ کے ہیں اور وہ عوامی املاک کی تباہی اورعوام کے ہر کسی مالی اور جانی نقصان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں کشیدگی اور احتجاج کے بعد امریکہ اور ناجائز صہیو نی ریاست کے بعض حکام نے ایران مخالف فارسی زبان ذرائع ابلاغ کی بھر پور حمایت کے ذریعے ملک میں کشیدگی اور شر پسندانہ اقدامات کی آگ کو بھڑکانے کی کوشش کی۔

ایران کی پاسداران انقلاب فورس (IRGC) کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل "حسین سلامی" نے دارالحکومت تہران میں منعقدہ حالیہ ریلی میں شریک عوام کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہونے والی بغاوت، ان تمام بڑی شکستوں کا نتیجہ تھی جو دشمنوں نے گذشتہ 40سالوں کے دوران، امت مسلمہ اورعظیم ایرانی قوم کے سامنے کھائی تھی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 3 =