عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کیساتھ نئے منصوبوں کی تصدیق کی گئی : ایرانی مندوب

تہران، ارنا - ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے ایران اور عالمی ایٹمی ایجنسی کے مابین کئی نئے منصوبوں کی منظوری کا اعلان کیا.

کاظم غریب آبادی نے مزید کہا کہ ایران اور عالمی ایٹمی تنظیم نے گزشتہ ہفتے کو جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز  کے اجلاس کے دوران متعدد تکنیکی تعاون منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔
غریب آبادی نے کہا کہ ایران اور عالمی ایٹمی ایجنسی نے 2020اور 2021 سالوں کے لیے بجلی گھروں اور کینسر کے علاج کے میدان میں دو تکنیکی تعاون کے منصوبوں کو جاری رکھنے کے علاوہ ، تکنیکی تعاون کے شعبے میں چار نئے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔  
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 7 =