برونائی، صحت شعبے میں ایرانی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں

تہران، ارنا – برونائی میں تعینات خاتون ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ برونائی کے حکام صحت کے شعبے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی صلاحیتوں پر واقف ہیں لہذا اس شعبے میں دوطرفہ تعلقات قائم کرنے کے لئے تیار ہیں.

یہ بات "حمیرا ریگی" نے ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں تبادلات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ برونائی طبی شعبے میں دوسرے ممالک پر انحصار کرتا ہے.
ریگی نے کہا کہ برونائی میں تعلیم اور صحت روایتی ، معاشرتی اور آب و ہوا کے حالات پر مبنی ہیں اور روک تھام کے سلسلے میں ، ایران کی صورتحال کا برونائی کے ساتھ موازنہ نہیں کیا جاسکتا.
انہوں نے کہا کہ برونائی وزیر صحت کے ساتھ مذاکرات کئے گئے ہے اور روک تھام اور علاج کے اخراجات کو کم کرنے کے سلسلے میں ایرانی اقدامات وضاحت کی گئی جنہوں نے اس کا خیرمقدم کیا.
خاتون ایرانی سفیر نے کہا کہ برونائی کے صحت کے حکام ایران کے ساتھ مخصوص بیماریوں پر مشترکہ مطالعے پر تیار ہیں.
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ڈاکٹروں کے تبادلے پر باہمی اتفاق کیا ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 1 =