ایران میں شاہراہ ریشم سے متعلق فن خطاطی کی نمائش کا انعقاد ہوگا

تہران، ارنا- ایران میں قائم عالمی ثقافتی تنظیم یونیسکو کے دفتر کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایرانی مذہبی شہر مشہد میں شاہراہ ریشم سے متعلق فن خطاطی کی نمائش کا انعقاد ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار "حجت اللہ ایوبی" نے ایرانی وزیر برائے سائنس، ٹیکنالوجی اور تحقیقات "منصور غلامی" اور عالمی ثقافتی ادارہ کے سیکرٹری جنرل کیساتھ حالیہ ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ ریشم کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکمت عملی صرف بطور کاروباری اور تجارتی ورثہ کے نہیں بلکہ بطور روحانی ورثہ کے بھی ہے۔

انہوں نے شاہراہ ریشم میں رکن ممالک کے فن خطاطی کے ورثے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کے پیش نظر اسلامی جمہوریہ ایران نے شاہراہ ریشم سے متعلق فن خطاطی اور سائنسی کانفرنس کا انعقاد کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

 ایوبی نے مزید کہا کہ شاہراہ ر یشم  سے متعلق فن خطاطی کی نمائش کا ایرانی شہر مشہد میں منعقد ہوگا جس میں چین، جاپان، کمبوڈیا، کوریا اور اسلامی ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے۔

٭٭٭ یونیسکو کے ساتوین بین الاقوامی مرکز کو ایران کے سپرد کر دیا گیا

ایران میں قائم عالمی ثقافتی تنظیم یونیسکو کے دفتر کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ  یونیسکو کے حالیہ اجلاس میں عالمی ثقافتی تنظیم  کے ساتویں بین الاقوامی مرکز کو اسلامی جمہوریہ ایران کے سپرد کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ زلزلہ ڈیزاسٹر سیسمولوجی مرکز کو ایران کے سپرد کردیا گیا جو ایران میں یونیسکو کے ساتویں بین الاقوامی مرکز ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 15 =