10 ممالک کے 22 ذرائع ابلاغ کے صحافیوں نے ایران کا دوره کیا

تہران، ارنا- رواں سال کے گزشتہ ایک مہینے کے دوران، 10 مختلف ممالک کے ذرائع ابلاغ کے 42 صحافیوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کیا ہے۔

ایرانی وزارت ثقافت کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے روان سال کے گزشتہ مہینے کے دوران 10 مختلف ممالک کے ذرائع ابلاغ کے 42 صحافیوں کیلئے ویزہ جاری کردیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، گزشتہ مہینوں کے دوران بھی ایران میں غیر ملکی صحافیوں کیلئے ویزہ جاری کرنے کا منصوبہ  معمول کے مطابق جاری تھا اور نیوز ایجنٹوں، غیر ملکی میڈیا نمائندوں بشمول نیوز ایجنسیوں، ریڈیو اور ٹیلی ویژن، اخبارات اور میگزینوں، نیوز سائٹوں اور ویب سائٹوں، دستاویزی فلم بننے والوں اور مختلف نیوز گروپس کیلئے ویزہ جاری کیا گیا ہے۔

مختلف مواقع اور پروگراموں کی خبروں اور ویڈیو کوریج، دستاویزی فلم کی تیاری، خبروں اور ویڈیو رپورٹنگ، انٹرویوز کے ساتھ ساتھ سیاحت کی رپورٹیں تیار کرنے اور ایران کے قدیم اور تاریخی یادگاروں کو تعارف کرنے کے مقصد سے ان غیر ملکی صحافیوں کو دورہ ایران کی سہولیات کی فراہمی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت تقریبا 150 بین الاقوامی ذرائع ابلاغ ایران میں کام کر رہے ہیں اور دوسرے ذرائع ابلاغ، جن کے دفتر ایران میں نہیں ہیں، درخواست کے مطابق طویل المدتی کاروباری لائسنس حاصل کیے جاتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 12 =