ایرانی جنوبی صوبے کرمان میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 16 فیصد کا اضافہ

کرمان، ارنا- رواں سال کے ابتدائی 6 مہینوں کے دوران، 23 ہزار غیر ملکی سیاحوں نے ایران کے جنوب مغرب میں واقع صوبے کرمان کا رخ کرلیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبے کرمان کے ادارہ برائے ثقافتی ورثے، دستکاری صنعت اور سیاحت کے ڈائریکٹر مینجر "فریدون فعالی" نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کرمان میں آئے ہوئے غیر ملکی سیاحوں کے زیادہ تر افراد کا تعلق جرمنی، اٹلی، فرانس، ہالینڈ، سپین اور چین سے ہے۔

فعالی نے کہا کہ ان غیر ملکی سیاحوں نے سب سے زیادہ صوبے کرمان میں واقع صحرائے "لوت"، تاریخی قلعہ "بم"،  "دستکند میمند" نامی گاؤں اور شہزادے "ماہان" نامی باغ کی سیر کی ہے۔

انہوں نے کرمان کی سیاحتی دلچسبیوں کے تعارف کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ روان سال کے ابتدائی 6 مہینوں کے دوران 123 ہزار 450  ملکی سیاحوں نے اسی صوبے کا رخ کرتے ہوئے اس کی تار یخی اور فطری دلچسبیوں کی سیر کی ہے۔

فعالی نے مزید کہا کہ اب تک صوبے کرمان ایکوٹورازم کے حوالے سے 362 یونٹس کو قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے صوبے کرمان کے سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے اضافے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب تک اربوں تومان پر مبنی  93 منصوبوں پر عمل درآمد ہور رہے ہیں جن کی تکمیل سے صوبے کرمان کی سیاحتی شعبے میں عظیم تبدیلی آئے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =