24 نومبر، 2019 4:44 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83567342
0 Persons
صنعتی ممالک کا ایران میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صنعت، کان کنی اور تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں رواں سال کے ابتدائی 6 مہینوں کے دوران، صنعتی ممالک بشمول جرمنی، چین، روس اور ہالینڈ کی سرمایہ کاری میں قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 6 مہینوں کے دوران، ایرانی وزرات صنعت، کان کنی اور تجارت کے متعلقہ اداروں کے تحت 67۔7 کروڑ کی بجٹ پر شامل 52 منصوبوں کا جواز دیا گیا ہے جن میں غیر ملکی ممالک نے سرمایہ کاری کی ہے۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہالینڈ نے رواں سال کے ابتدائی 6 مہینوں کے دوران 72۔3 کروڑ ایرانی صنعت، کان کنی اور تجارت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ہے اور اسی شعبے میں 2۔48 فیصد کا حصہ لیا ہے۔

 ایرانی وزرات صنعت کے مطابق اسی عرصے کے دوران، ہالینڈ، متحدہ عرب امارات، جرمنی، ترکی اور چین نے بالترتیب اسلامی جمہوریہ ایران میں 72۔3 کروڑ ڈالر، 78۔1 کروڑ ڈالر، 1۔7 لاکھ ڈالر، 6۔6 لاکھ ڈالر اور 8۔2 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

اس رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطاب ترکی، افغانستان اور متحدہ عرب امارات نے دوسری ممالک کے مقابلے میں ایران میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی ہے اور پھر ان ممالک کے بعد ہالینڈ، چین، بھارت، جرمنی اور روس کی باری آتی ہے۔

ان اعداد وشمار کے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ زیر غور52 منصوبوں میں سے 19 کمپینوں میں سو فیصد غیر ملکی سرمایہ کاری اور 32 کمپنیوں میں ملکی سرمایہ کاری کی شمولیت ہے اور ایک کمپنی نے بھی معاہدے کے انتظامات کے تحت سرمایہ کاری کی ہے۔

اعداد وشمار پر ایک نظر ڈالنے سے پتہ چلتا ہے کہ صنعت کا حصہ 7۔98 فیصد  ہے، کان کنی کا حصہ 10فیصد اور تجارت کا حصہ2.9 فیصد ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 3 =