اٹلی اور جاپان ایرانی قومی میوزیم کی تعمیر نو کیلئے باہمی تعاون

تہران، ارنا – ایرانی قومی میوزیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ اٹلی اور جاپان کے ادارے قومی ورثہ اس میوزیم کی تعمیر نو کے لئے باہمی تعاون کریں گے.

یہ بات "چبرائیل نوکدہ" نے اتوار کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور اٹلی کے قومی میوزیم کے درمیان دیرینہ 60 سالہ تعلقات قائم ہیں.
نوکدہ نے کہا کہ ایرانی قومی میوزیم نے ثقافتی ورثے کے شعبے میں مختلف ممالک سمیت جاپان اور اٹلی کے ساتھ باہمی تعلقات قائم رکھا ہے.
ایرانی قومی میوزیم اس ملک کے دارالحکومت تہران میں واقع ہے۔ یہ ایک ایسا ادارہ ہے جو دو کمپلیکس پر مشتمل ہے۔ قدیم ایران کا میوزیم اور اسلامی دور کا میوزیم جو بالترتیب 1937 اور 1972 میں کھولا گیا تھا۔
قدیم ایران کے میوزیم کی اینٹوں کی عمارت کو فرانسیسی معمار آندرے گوڈارڈ اور میکسم سیرکس کے ذریعہ ڈیزائن کیا گیا تھا اس کی تعمیر ، تقریبا 11000 مربع میٹر کے رقبے کے ساتھ ، 1935 میں شروع ہوئی تھی اور عباس علی معمار اور مراد تبریزی نے دو سالوں میں اس کی تکمیل کی تھی، پھر اس کا باقاعدہ افتتاح 1937 میں کیا گیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 1 =