ایران نے بدامنی واقعات میں ملوث 100 اہم ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا

تہران، ارنا - ایرانی عدلیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ شرانگیزی اور بدامنی کے واقعات میں ملوث سو اہم ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے.

یہ بات "غلامحسین اسماعیلی" نے گزشتہ روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

ترجمان کے مطابق، پاسداران اسلامی انقلاب کی جانب سے ملزموں کی شناخت اور گرفتاری عمل میں لائی گئی.
انہوں نے گزشتہ روز تہران کے پراسیکیوٹر "علی القاصی" کے ساتھ حالیہ بدامنی واقعات کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان کی صورتحال کے جائزہ کے لئے اوین جیل کا دورہ کیا.
اسماعیلی نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کی ہدایات اور عوام کی ہوشیاری اور پولیس فورسز کی کوششوں کے ساتھ شرپسندوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا گیا.
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایرانی حکومت نے پیڑول کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا تھا جس پر ملک کے مختلف شہروں میں درجنوں جوانوں نے حکومتی فیصلے کے خلاف مظاہرے کئے۔
مظاہروں کے دوران بعض شرپسندوں نے سرکاری اور غیرسرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق ایران میں پیٹرول کے نرخوں میں اضافہ کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ ہم ایران کی بدامنیوں میں شرپسندوں کو حمایت کریں گے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@.

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 14 =