23 نومبر، 2019 1:53 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83565658
0 Persons
ایران میں نظام کی حمایت کیلئے عوام کی زبردست ریلیاں

تہران، ارنا – ایران کے مختلف شہروں میں ایران میں حالیہ مظاہروں کے دوران شرپسندوں اور بلوائیوں کے خلاف ایرانی عوام کے احتجاجی مظاہرے کا سلسلہ جاری ہے.

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد عوام نے پر امن مظاہرے کئے تھے لیکن اغیار سے وابستہ بلوائی عناصر نے عوام کے ان مظاہروں کو تشدد میں تبدیل کرکے منحرف کرکے بہت عوامی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔
جس واقعے کے بعد ایرانی عوام نے مختلف شہروں بشمول ایلام، آبادان، بروجرد، مشہد، ماہشہر، شہرری، دامغان، اسلام‌آباد غرب، شوش، شادگان، مراغہ، خرمشہر، ملایر، بانہ، پیشوا اور دماوند میں سڑکوں پر آکر پرامن مظاہروں کے ذریعے بدامنی اور تشدد پھیلانے والے اغیار کے ایجنٹوں اور شرپسند عناصر کے اقدامات کی شدید مذمت کی.


ایرانی عوام نے اپنے مظاہروں کے دوران امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے اور اسلامی انقلاب ، انقلابی اقدار، بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی امنگوں اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے اپنی وفاداری کا اعلان کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 5 =