23 نومبر، 2019 12:32 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83565454
0 Persons
ایران دنیا کے اہم کراٹے مرکزوں میں سے ایک ہے

آستارا، ارنا – ایرانی کراٹے فیڈریشن کی خارجہ کمیٹی کے سکریٹری نے کہا ہے کہ ایران دنیا میں کراٹے کے اہم مراکز میں سے ایک ہے.

یہ بات حمید رضا صادقی نے گزشتہ روز آستارا میں ہونے والے بین الاقوامی کراٹے مقابلوں کے موقع پر کہی.
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں ایشیائی اور بین الاقوامی مقابلوں میں ایرانی کراٹے کھیلاڑیوں کی اعلی کارکردگی سے ہمارا ملک، اس کھیل کے اہم مرکزوں میں سے ایک بن گیا ہے.
حمید رضا صادقی نے کہا کہ ان مقابلوں سے دوسرے ممالک کیساتھ کھیلوں کے شعبے میں باہمی تعلقات کی توسیع کے علاوہ ملک میں بہت سی آمدنی حاصل ہوتی ہے.
انہوں نے بتایا کہ اب تک 6 ایرانی کراٹے کھیلاڑیوں نے 2020 کے اولمپک مقابلوں کا کوٹہ حاصل کر لیا ہے جو امید ہے کہ اولمپک مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کریں.
صادقی نے کہا کہ 20 بین الاقوامی کراٹے مقابلے 20 نومبر سے ایران سمیت آذربائیجان، افغانستان، پاکستان، ہندوستان، عراق اور آرمینیا کی ٹیموں کی شرکت کےساتھ ایران کی شمالی بندرگاہ 'آستارا'میں منعقد ہو رہے ہیں اور آج ان مقابلوں کا آخری دن ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 3 =