23 نومبر، 2019 11:14 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83565266
0 Persons
ایران اور بوسنیا کے بلدیہ کا باہمی تعاون کی توسیع پر زور

بلغراد، ارنا - بوسنیا اور ہرزیگوینا کے دارالحکومت سرائیوو کے میئر نے ایران کیساتھ شہری تعاون بڑھانے پر زور دیا.

یہ بات عبدالله اسکاکا نے گزشتہ روز ایرانی سفیر 'محمود حیدری' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے ایران کے ساتھ شہری تعاون کے سلسلے میں باہمی تجربات کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔
عبدالله اسکاکا نے اپنے حالیہ دورہ ایران کے دوران تہران اور اصفہان کے میئروں کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا.
ہونے والی اس میٹنگمیں ایرانی سفیر نے جنگ کے دوران کے بعد بوسنیا اور ہرزیگوینا کے عوام سے ایرانی حکومت اور قوم کی خاص دلچسبی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہری سفارتکاری، دونوں ممالک کے اچھے تعلقات کی تکمیل اور باہمی تعلقات کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کرسکتی ہے۔
یاد رہے کہ سرائیوو کے میئر نے تہران کے میئر کی دعوت پر گزشتہ مہینے میں ایران کا دورہ کیا تھا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 6 =