20 نومبر، 2019 6:45 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83563292
1 Persons
ایران میں 530 کلومیٹر کی سرنگیں زیر تعمیر

تہران، ارنا- ایران کے وزیر شہری ترقی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں ریلوے لائن سے متعلق 330 کلومیٹر کی سرنگیں آپریشنل ہونے جارہی ہیں اور 530 کلومیٹر کی مزید سرنگوں کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے.

ان خیالات کا اظہار "محمد سلامی" نے دارالحکومت تہران میں سرنگوں سے متعلق منعقدہ 13ویں کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرنگوں کی اب ہائی ویز اور شاہراہوں پر تعمیر ہورہی ہیں جن کی ساخت میں ابھی 50 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایرانی وزیر برائے شہری ترقی نے مزید کہا کہ ایران ایسی صورتحال میں ہے جو خاص جغرافیائی محل وقوع، پہاڑی شمالی علاقوں اور مغرب میں سب سے زیادہ تر آبادی اور پہاڑی ہونے کی وجہ سے ملک کو آسان، محفوظ راستوں تک رسائی کی جلد از جلد ضرورت ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 2 =