20 نومبر، 2019 5:29 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83563210
0 Persons
ایران میں امریکی مفادات کے محافظ سوئس سفیر کی طلبی

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے تہران میں تعینات سوئٹزرلینڈ کے سفیر جن کا ملک امریکی مفادات کا نگہبان ہے، کو محکمہ خارجہ میں طلب کیا ہے.

محکمہ خارجہ کے مطابق، سوئس سفیر"مارکوس لایٹنر" کی امریکہ کیجانب سے ایران کے اندورنی معاملات میں بے جا مداخلت پر طلبی ہوئی اور اس حوالے سے شدید احتجاج کیا گیا.

 اس موقع پر ایران نے امریکہ کیجانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے اندورنی معاملات میں مداخلت پر شدید احتجاج کیا۔

 واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کیخلاف ملک کے کچھ صوبوں میں احتجاج ہوگیا جس کے بعد امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپیو، امریکی حکومت میں ایرانی امور کے خصوصی نمائندے "برایان ہوک"، امریکی محکمہ خارجہ اور وائٹ ہاوس نے ایک مداخلت پسندانہ بیان میں ایران میں حالیہ کشیدگی کی حمایت کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 7 =