20 نومبر، 2019 4:07 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83563088
0 Persons
ایران میں بین الاقوامی دیزین ریزورٹ پر ایک جھلک

تہران، ارنا - ایرانی دارالحکومت تہران کے شمال مغرب میں البرز کے پہاڑی علاقے میں قائم بین الاقوامی "دیزین" سکینگ ریزورٹ مشرق وسطی کا سب سے بڑا سکینگ ریزروٹ ہے جس کی خوبصورتی ہر آنکھ کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے.

یہ بین الاقوامی ریزورٹ شہر تہران سے تقریبا 123 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جہاں آج کل برفباری کے بعد سکینگ کھیل کی رونق لگی ہوئی ہے.

تہران کے بالائی علاقے میں دیزین ریزورٹ موسم گرما اور سرما میں پرکشش سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے کیونکہ یہاں موسم سرما میں برفباری اور دیگر موسموں میں گھاس پر سکینگ کے لئے ایک مناسب جگہ ہے.
عالمی دیزین سکینگ ریزورٹ تین لائن کیبل کاریں، دو سکینگ رسی اور سکینگ لفٹ پر مشتمل ہے جو اسلامی جمہوریہ ایران اور مشرق وسطی میں سب سے ترقی یافتہ سکی ریزورٹ ہے.
دیزین سکینگ ریزورٹ کی اونچائی سطح سمندر سے 2650 سے 3600 تک میٹر ہے. دسمبر سے مئی مہینے تک سکینگ کا سب سے بہترین وقت ہے.


اس سکینگ ریزورٹ میں سیاحوں کے لئے دو ہوٹل، 19 جھونپریاں اور پانچ ریسٹورانٹ موجود ہیں.
موسم سرما اور برفباری کے آغاز کے ساتھ اس میں بہت سی عالمی اور قومی مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جسے دیزین کی اعلی صلاحیت کی علامت ہے.
گھاس پر سکینگ مشرق وسطی کے سب سے بڑے سکینگ ریزورٹ دیزین کی دوسری اعلی صلاحیتوں میں سے ایک ہے اور5 جون سے 6 ستمبر تک اس کا بہترین وقت ہے اگر اس میں برف موجود نہیں ہوئے تو اکتوبر مہینے تک گھاس پر سکینگ مقابلوں کا انعقاد کرنا ممکن ہوجائے گا.


عالمی دیزین سکی ریزورٹ ایشیا میں واحد سکی ریزورٹ ہے جس میں تمام سکینگ کھیل سمیت الپائن، سنوبورڈ اور فڑی اسٹائل مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے.
عالمی دیزین سکینگ ریزورٹ موسم سرما اور گرما میں اپنے دلپذیر اور مناسب موسموں کے ساتھ مشرق وسطی کے سب سے بہترین سیاحتی مرکز تصور کیا جاتا ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 7 =