فی الحال 64 بحری جہازوں کو خلیج عدن میں روانہ کیا گیا ہے: ایرانی نیول چیف

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اب تک 64 بحری جہازوں کو خلیج عدن میں روانہ کیا گیا ہے.

یہ بات ایڈمیرل "حسین خانزادی" نے بدھ کے روز قرآن پاک کے قومی فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی آرمی نیوی عالمی پانیوں میں ملکی مفادات کے تحفظ کے لئے بھرپور کوشش کرکے اس ملک کی علاقائی سالمیت کے دفاع کی ذمہ دار ہے.
خانزادی نے کہا کہ آج ہمارے ملک کی میری ٹائم شپنگ لائنز کے ایک خاص حصے کو آزاد پانیوں اور مغرب کی طرف خلیج عدن اور بحر احمر میں پھیلا ہوا ہے ، جس کی سلامتی انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم نے 64 بحری جہازوں کو خلیج عدن میں بھیج دیا ہے اور ہماری بحریہ فورسز کا ایک اہم حصہ مختلف مشنوں پر رہے ہیں۔
ایرانی نیول چیف نی بحیرہ احمر میں دہمکیاں اور دہشتگردی واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بحیرہ احمر کو بہت ہی عدم سلامتی کا شکار ہیں لہذا ہم اس پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں اور گزشتہ دو دنوں کے دوران بحر احمر سے سویز نہر تک 63 اور 64 بحری جہاز پائیدار موجود ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 3 =