نامور ایرانی پروفیسر"فضل الله رضا" انتقال کرگئے

تہران، ارنا- ایران کے نامور سائنسدان، ریاضی دان، شاعر اور انجینئرنگ کے پروفیسر "فضل اللہ رضا" کا آج صبح کو 105 سال کی عمر میں کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں انتقال ہوگئے۔

آپ نے جیتے جی میں عالمی ثقافتی تنظیم یونیسکو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے اور تہران یونیورسٹی کے سربراہ کے طور پر فرائض سرانجام دے چکے تھے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے ایک تعزیتی پیغام میں نامور ایرانی پروفیسر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک انسانوں اور ایرانی مشہور شخصیات سے تعلق رکھنے والے پروفیسر فضل اللہ رضا کے انتقال کی خبر کو سنتے ہی ہمیں گہرے دکھ اور اندوہ ہوا۔

ظریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پروفیسر فضل اللہ رضا کا کارنامہ نامور ایرانی شخصیات کے کارنامہ کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پروفیسر فضل اللہ رضا نے یونیسکو میں بطورایرانی سفیر اور عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹیوں اور سائنسی معاشروں میں پرو فیسر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دینے سمیت سائنس اور ادب کے شعبوں میں بے مثال نظریوں کو پیش کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان محب وطن پروفیسر جو علم و ادب کی بلندیوں کو چھونے سمیت اچھی خصوصیات کے حامل بھی تھے، کا انتقال ایرانی معاشرے کیلئے ایک بہت بڑا نقصان تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 2 =