روس میں 'معاصر ایشیاء میں عالمگیریت' کی پہلی عالمی کانفرنس کا انعقاد

ماسکو، ارنا - 'معاصر ایشیاء میں عالمگیریت' کے عنوان سے پہلی عالمی کانفرنس آج بروز بدھ روسی دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہوئی.

'معاصر ایشیاء میں عالمگیریت' سے متعلق پہلی بین الاقوامی کانفرنس آج روس میں تعینات ایرانی سفیر 'مہدی سنایی' اور نائب ایرانی وزیر خارجہ 'محمدکاظم سجاد پور' کی موجودگی میں روسی شہر ماسکو میں منعقد کی گئی.
اس دو روزہ کانفرنس میں ایران، چین، بھارت، پاکستان، سربیا، جنوبی کوریا، انڈونیشیا، ویت نام، ترکی، سری لنکا اور روس کے اساتذہ اور اسکالرز بھی شریک ہیں.
اس کانفرنس میں فریقین عالمگیریت کے راستے میں جنوبی ایشیاء کے چیلنجز اور حل، مشرقی ایشیا کے بحران اور مسائل، لسانیات اور علاقائی علوم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 1 =