دشمنوں کے سامنے امت مسلمہ کی وحدت ناگزیر ہے: سربراہ پاسداران انقلاب فورس

تہران، ارنا - ایران کی پاسداران اسلامی انقلاب فورس کے کمانڈر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست عالم اسلام کے مشترکہ دشمن ہیں لہذا ان کی سازشوں کا مقابلہ کرنے لئے امت مسلمہ کی وحدت ناگزیر ہے.

یہ بات بڑیگیڈیئر جنرل "حسین سلامی" نے آج بروز بدھ پاکستانی آرمی چیف جنرل 'قمر جاوید باجوہ' جو اب ایرانی دارالحکومت تہران کے دورے پر ہے؛ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کو عالم اسلام کا مشترکہ دشمن قرار دیتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لئے پاکستان کی تعمیری کوششوں کے ساتھ ساتھ دشمن کی سازشوں کے سامنے امت مسلمہ کے مزید اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا.
جنرل سلامی نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں پائیدار سلامتی کی ترقی کے لیے دونوں ممالک کی حکمت عملی ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خیال میں شیعوں اور سنیوں کے مابین کبھی کوئی فرق نہیں ہے.
اس موقع میں جنرل باجوہ نے اپنے دورہ ایران پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پڑوسی ممالک کو مذہبی اور ثقافتی مشترکات کے ساتھ ساتھ مشترکہ سرحدیں ہیں.
پاکستانی سپہ سالار نے خطے بالخصوص عراق اور شام میں تکفیری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے فیصلہ کن کردار کو سراہا۔
انہوں نے باہمی تجربات کا تبادلہ کرنا، انسداد دہشت گردی، فوجی، سیکیورٹی، تعلیمی اور تحقیقی تعاون کو بڑھانے کو ایران اور پاکستان کے جنرلوں کے مابین ملاقات کے اہم نکات تھے۔
پاکستانی آرمی چیف پیر کے روز ایک اعلی سیکورٹی اور فوجی وفد کی سربراہی میں ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے، جنہوں نے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل "محمد باقری" اور ایرانی آرمی سپہ سالار میجر جنرل "سید عبدالرحیم موسوی"، ایڈمیرل علی شمخانی اور ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات کی ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پاکستانی آرمی چیف کا دوسرا سرکاری دورہ ایران ہے انہوں نے اس سے پہلے اکتوبر مہینے میں ایران کا دورہ کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 5 =