ایران میں سرمایہ کاری کے سنہری مواقع موجود ہیں: قازق قونصل جنرل

اہواز، ارنا - ایران کے جنوبی صوبائی دارالحکومت بندرعباس میں تعینات قازقستان کے قونصل جنرل نے کہا ہے کہ ایران میں سرمایہ کاری کے سنہری مواقع موجود ہیں.

یہ بات "دولتالی نیسان" نے گزشتہ روز شہر اہواز کے چیمبر آف کامرس کے ڈپٹی کی نشست کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ ایرانی جنوبی صوبے خوزستان میں اسٹیل، تیل اور زراعت کے شعبوں میں اعلی صلاحیتوں کی بنا پر قازقستان کے ساتھ باہمی تعاون کی ضرورت ہے.
نیسان نے قازقستان میں سرمایہ کاری کے اچھے مواقع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی جغرافیائی پوزیشن، تمام شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی حمایت، قازق حکومت کی سرمایہ کاروں کی حمایت، زمین اور املاک سے ٹیکس چھوٹ ملنا اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے سہولیات فراہم کرنا اس مواقع میں سے ایک ہیں.
ایرانی شہر اہواز کے چیمبر آف کامرس کے ڈپٹی نے کہا کہ صوبے خوزستان میں زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے اچھی صلاحیتیں موجود ہیں لہذا ہم اس صوبے میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی موجودگی کا خیرمقدم کرتے ہیں.
سید سلطان حسینی نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں صوبے خوزستان کی کھجوریں دوسرے ممالک کو برآمدات کے لئے بہت ہی عمدہ ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 5 =