ایران اور روس کا طبی سازو سامان اور ادویات کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر زور

ماسکو، ارنا- نائب ایرانی وزیر صحت اور ان کے روسی ہم منصب نے ایک ملاقات میں ادویات اور طبی ساز و سامان کی برآمدات کے حوالے سے باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

یہ ملاقات ایران اور روس کے درمیان باہمی تعاون کے مشترکہ کمیشن میں طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ اور روس میں ادویات اور طبی سامان کی رجسٹریشن کی شرائط کے بارے میں ایک روزہ کانفرنس کے فریم ورک میں ماسکو ہالیڈی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں روس میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "مہدی سنائی" نے بھی حصہ لیا۔

اس موقع پر ایرانی سفیر نے اس کانفرنس کے انعقاد سے اپنی مسرت کا اظہار کرتیے ہوئے طبی سازو سامان اور ادویات کے شعبے میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ میں اس طرح کے کانفرنس کے کردار کو تعمیری قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طبی ساز و سامان اور ادویات کے شعبے میں ایران اور روس کے درمیان بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران نے یورشین اقتصادی یونین کیساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے ذریعے اپنی مصنوعات کو یوریشین کی بڑی منڈی تک پہنچانے کے لئے تکمیلی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔

انہوں نے ملک کے نجی اور سرکاری شعبوں میں سرگرم کارکنوں سے بھی اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس شعبے میں روسی حکومت کی لوکلائزیشن کی پالیسی کو دیکھتے ہوئے وہ روسی سرزمین کے اندر ایرانی مصنوعات کو تیار کرنے اور مقامی بنانے کے لئے بھی قدم بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر نائب روسی وزیر صحت "کاستینکوف" نے کہا کہ اس اجلاس کو دونوں ممالک کے مشترکہ کمیشن کے 15 ویں اجلاس میں طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت میں کی منظوری دی گئی تھی اور ہمیں یقین ہے کہ آج کے مذاکرات سے یوریشن اقتصادی یونین کے فریم ورک کے اندر ادویات کی رجسٹریشن کے کیلئے سہولیات فراہم ہوں گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 1 =