پاکستانی آرمی چیف اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے آج ایرانی دارالحکومت تہران کے دورے کے موقع پر پاکستانی آرمی چیف 'جنرل قمر جاوید باجوہ' کے ساتھ ملاقات کی.

محمد جواد ظریف نے آج بروز منگل ایران کے دورے پر آئے ہوئے پاکستانی سپہ سالار کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون اور تازہ ترین علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا.
اس موقع میں فریقین نے باہمی تعلقات بشمول سیاسی، معاشی، فوجی، دونوں ممالک کی سرحدی سلامتی، دہشت گرد گروپ "جیش العدل" کے ذریعے باقی ایرانی مغوی اہلکاروں کی بازیابی،مشترکہ علاقائی تعاون اور خطے میں موجودہ تبدیلیوں بشمول افغانستان کے مسائل اور باہمی دلچسبی امور پرتبادلہ خیال کیا.
تفصیلات کے مطابق 15اکتوبر 2018 کو پاک ایران سرحد کے قریب دہشتگردوں ںے انقلاب مخالف عناصر کے ساتھ مل کر ایران کے 14 سرحدی اہلکاروں کو اغوا کر لیا. ان اہلکاروں کو علی الصبح لولکدان کے سرحدی علاقے سے ایک دہشتگرد گروہ نے اغوا کیا.
پاکستانی آرمی چیف گزشتہ روز ایک اعلی سیکورٹی اور فوجی وفد کی سربراہی میں ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے، جنہوں نے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل "محمد باقری" اور ایرانی آرمی سپہ سالار میجر جنرل "سید عبدالرحیم موسوی"، ایڈمیرل علی شمخانی اور ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات کی ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پاکستانی آرمی چیف کا دوسرا سرکاری دورہ ایران ہے انہوں نے اس سے پہلے اکتوبر مہینے میں ایران کا دورہ کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 10 =