ایرانی صدر کا زمبابوے کے نجی شعبوں کیساتھ باہمی تعاون پر زور

تہران ، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے ایران اور زمبابوے کے نجی شعبوں کے مابین باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا.

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حسن روحانی نے آج بروز منگل ایران میں تعینات زمبابوے کے نئے سفیر "کریستوفر ماپانگا" کو اسناد تقرری پیش کرنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہم زمبابوے کے سکبھ ثقافتی ، سیاسی اور معاشی تعلقات کی مزید ترقی کا خیرمقدم کرتے ہیں.
ایرانی صدر نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد دونوں ممال کے درمیان اچھے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم زمبابوے میں پابندیوں کے دوران ہمیشہ اس ملک کے عوام کے شانہ بہ شانہ تھے اور آج بھی امریکی دباؤ کے باوجود دونوں ممالک کو باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہوگا.
روحانی نے دونوں قوموں کے درمیان موجودہ مشترکات اور عالمی سطح پر باہمی سیاسی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ دونوں ممالک کو معاشی اور تجارتی لحاظ سے پہلے سے کہیں زیادہ ایک دوسرے کی موجودہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے.
اس موقع میں زمبابوے کے نئے سفیر نے کہا کہ دشمن نے ایران اور زمباوے کے عوام پر دباؤ ڈالنے کے لیے ان پابندیاں عائد کر دیں تو ہمیں اس ظلم کے سامنے مزاحمت کرنی چاہیے.
زمبابوے کی عہدیدار نے امریکہ کی جانب سے مشترکہ دہمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 11 =