ایران کی صہیونیوں پر جنگ بندی مسلط کرنے پر فلسطینی قوم کو مبارکباد

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے مقبوضہ فلسطین میں قابض اسرائیلی فورسز کے حالیہ حملوں کے بعد صہیونیوں پر جنگ بندی مسلط کرنے پر فلسطینی قوم کو مبارکباد دی ہے.

یہ بات ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" ںے پیر کے روز فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ "اسماعیل ہنیہ" کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
ظریف نے فلسطینی مظلوم قوم کے خلاف غزہ پٹی میں صہیونیوں کی حالیہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ان پر جنگ بندی مسلط کرنے پر اس بہادر قوم کو مبارکباد پیش کی.
تفصیلات کے مطابق، فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک اور ناجائز صہیونی ریاست نے مصر کی ثالثی کے ساتھ جمعرات کے روز جنگ بندی پر اتفاق کیا.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@.

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 3 =