ایران میں غیرملکی سیاحوں کے دوروں میں اضافے کا سلسلہ جاری

تہران، ارنا - ایران کے ادارہ ثقافت، سیاحت اور دستکاری کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ دشمنوں کی ایرانی فوبیا سازشیں دم توڑ رہی ہیں کیونکہ غیرملکی سیاحوں کی ایران آمد میں اضافے کا سلسلہ مزید بڑھ رہا ہے.

یہ بات "ولی تیموری" نے منگل کے روز دنیا کے 30 ممالک کو 90ہزار پروموشنل اور سیاحت کی اشیاء تقسیم کرنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات مہینوں کے دوران غیرملکی سیاحوں کی ایران آمد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
تیموری نے کہا کہ رواں سال کے دوران غیرملکی سیاحوں کی ایران آمد میں 52.5 فیصد اضافہ کی گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 24 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے عالمی سطح پر ایران کو نامعلوم ہونا ہمارا سب سے بڑا چیلنج ہے اور نئی صورتحال میں دشمن اپنی ایران فوبیا سازشوں کے ساتھ ایرانی سیاحتی شعبے کی شکست کے لئے کوشش کر رہے ہیں.


60 ملکوں میں ایران کے ثقافتی اتاشیوں کی تعیناتی
ایرانی اسلامی ثقافت اور مواصلات کی تنظیم کے ڈپٹی برائے سائنسی اور ثقافتی امور "سید محمد حسین ہاشمی" نے کہا کہ دنیا کے 60 ممالک میں ہمارے ثقافتی اتاشی سرگرم عمل ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 9 =