19 نومبر، 2019 11:06 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83560921
0 Persons
پاکستانی آرمی چیف کی اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات

تہران، ارنا - پاکستان کے آرمی چیف نے منگل کے روز دورہ تہران کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ایک ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور تازہ ترین علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا.

پاکستانی آرمی چیف جنرل "قمر جاوید باجوہ" نے آج منگل کے روز دورے ایران کے موقع پر اپنے ہم منصب میجر جنرل "سید عبدالرحیم موسوی" کے ساتھ ملاقات کی.

ایرانی آرمی چیف نے اس ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان قدیم تہذیب والا ایک عظیم ملک ہے اور دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان مشترکہ مذہبی اور کثیرالجہتی تعلقات قائم ہیں.
جنرل موسوی نے کہا کہ ایرانی اور پاکستانی آرمی کے درمیان طلبا کے تبادلے اور تعلیم کے لئے بڑھتے ہوئے باہمی تعاون اور تعامل جاری ہے.
جنرل باجوہ نے بھی کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات بڑھانے کے لئے تیار ہیں.
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی دھمکیاں اور مفادات ایک ہی ہے جس شعبے میں قریبی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے.
دنوں فریقین نے اس ملاقات کے دوران باہمی فوجی تعاون، تعلیم اور سرحدوں کی سیکورٹی کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا.
پاکستانی آرمی چیف گزشتہ روز ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے، جنہوں نے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل "محمد باقری" کے ساتھ ملاقات کی.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پاکستانی آرمی چیف کا دوسرا سرکاری دورہ ایران ہے انہوں نے اس سے پہلے اکتوبر مہینے میں ایران کا دورہ کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 1 =