ایران کے ہیوی واٹر ذخائر کی مقدار 130 ٹن سے تجاوز کرگئی، عالمی ادارے کی تصدیق

لندن، ارنا - بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ہیوی واٹر ذخائر کی مقدار 130 ٹن سے تجاوز کرگئی ہے.

ویانا میں قائم بین الاقوامی اداروں میں تعینات ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے گزشتہ روز کہا کہ اتوار کو اراک ہیوی واٹر ری ایکٹر سے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کے دورے کے بعد بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے نے اپنی جاری کردہ ایک رپورٹ میں اعلان کردیا کہ ایرانی ہیوی واٹر کے ذخائر کی شرح 131.5 ٹن تک پہنچ گئی ہے.
عالمی ایٹمی ایجنسی نے گزشتہ ہفتے میں ایرانی فردو جوہری تنصیبات میں یورینیم کی افزودگی کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے کی تصدیق کی.
ایران جس نے ہمیشہ ایرانی جوہری معاہدے کے تحفظ پر اصرار کیا ہے اس معاہدے سے امریکی کی علیحدگی سے ایک سال گزرنے کے بعد بھی بدستور اس سمجھوتے پر مکمل عمل درآمد کیا لیکن اس وقت ایران نے یورپی فریقین کی وعدہ خلافی کو دیکھنے کے بعد مئی کے مہینے سے اس معاہدے سے متعلق اپنے کچھ وعدوں میں کمی لانے کا آغاز کردیا ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@.

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 1 =