ایران میں بینک اسٹاک ایکسچینج اور انشورنس کی چھٹی بین الاقوامی نمائش کا انعقاد

کیش،ارنا-  ایرانی جنوبی جزیرے کیش میں ملکی سرمایہ کاری مواقع کے تعارف سے متعلق گیارہویں نمائش سمیت چھٹی بین الاقوامی بینک اسٹاک ایکسچینج، انشورنش اور نجکاری کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں 300 ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق Kish INVEX 2019 نمائش کا 18 سے 21 نومبر تک ملک کے ساحلی جزیرے کیش میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس نمائش میں 15 مختلف ممالک سے آئے ہوئے اقتصادی اور ڈپلومیٹک وفدوں سمیت 25 ممالک سے آئے ہوئے 40 بین الاقوامی ارکان اور 250 ملکی اراکین نے حصہ لیا ہے۔

شرکاء کے مابین 300 سے زائد کاروباری ملاقاتیں، مختلف ممالک کے 20 سے زیادہ کلیدی مقررین کی موجودگی، خصوصی اجلاسوں کا انعقاد اور کیش اینوکس ایپ کا نفاذ، ہونے والی نمائش کے پروگرامز میں سے چند ہیں۔

Kish INVEX 2019 نمائش میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اہم سرکاری ادارے بشمول کیش فری زون تنظیم، ایرانی مکحمہ خارجہ، محکمہ برائے کان کنی، صنعت اور تجارت، اسٹاک ایکسچینج، بینک اور انشورنس تنظیمیں ہیں۔

 اس بین الاقوامی نمائش میں نجی شعبے کی مضبوط شرکت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 6 =