جنیوا میں اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کانفرنس کا آغاز، ایران کی شرکت

لندن، ارنا - اقوام متحدہ کی جانب سے 12ویں بین الاقوامی تجارت و ترقی کانفرنس (UNCTAD) کا پیر کے روز جنیوا میں آغاز کردیا گیا ہے جس میں ایرانی وفد بھی شریک ہے.

اس کانفرنس میں جو بدھ کے روز سے جاری رہے گی؛ نائب ایرانی وزیر خزانہ 'سید رحمت اللہ اکرمی' کی قیادت میں ایک ایرانی وفد نے شرکت کی ہے.

اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کانفرنس جو اقوام متحدہ کے ایک سو سے زیادہ رکن ممالک کے حکام کے لیے ایک اہم میٹنگ پوائنٹ ہے، ہر دو سال میں ایک بار منعقد ہوتی ہے.

اس دو روزہ کانفرنس میں اعلی اقتصادی حکام، بین الاقوامی معیشت میں ہونے والی تبدیلیوں خاص طور پر قرضوں کے انتظام کے بارے میں بات چیت کریں گے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@.

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 2 =